شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)تحریک انصاف کے ضلعی رہنما چوہدری شہزاد احمد ہنجرا نے کہا ہے کہ پارٹی کارکنان اپنے قائد عمران خان کی کال کے منتظر ہیں جیل بھرو تحریک میں سب سے پہلے شیخوپورہ کے پی ٹی آئی کارکنان گرفتاریاں پیش کریں گے، حکومت اوچھے ہتھکنڈوں سے باز نہیں آرہی پی ٹی آئی کو دبانے کی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے مگر ہم گھبرانے والے نہیں ہر حکومتی ہتھکنڈے کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے اور پارٹی کے خلاف کی جانیوالی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے، اپنے ایک بیان میں شہزاد احمد ہنجرا نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے ملک کا بیڑا غرق کر دیا ہے، الیکشن نہ کرانے کے بہانے تلاش کیے جا رہے ہیں، حکمران سمجھتے ہیں کہ تاخیر کرنے سے الیکشن جیت جائیں گے لیکن الیکشن جب بھی ہو گا جیت صرف عمران خان اور انکے ساتھیوں کی ہوگی۔