شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی نائب صدر ڈاکٹر محمد اسلم خان شیروانی نے کہا ہے کہ حکومت اپریل میں الیکشن کرانے پر مجبورہوجائے گی پی ٹی آئی میدان عمل میں ہے اور امپورٹڈ حکمرانوں کو اقتدار کے ایوانوں سے نکال کر دم لے گی عمران خان کی قیادت میں جاری الیکشن کراؤ ملک بچاؤ مہم کو عوام کی بھرپور پذیرائی حاصل ہے اور تمام تر طبقات کے لوگ اس جدوجہد میں برابر کے شریک ہیں قوم عام انتخابات کا فوری انعقاد چاہتی ہے تاکہ نئی حکومت ملکی مسائل و عوامی مشکلات کا تدارک یقینی بناسکے۔
قوم عام انتخابات کا فوری انعقاد چاہتی ہے : ڈاکٹر اسلم خان
Feb 11, 2023