عمران خان کرپشن سے پاک معاشرہ کی تشکیل کیلئے جدوجہد کررہے ہیں:منور اقبال 

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف پی پی 139 کے امیدوار میاں منور اقبال نے محلہ رحمن پورہ ،منصور آباد،صدیقیہ کالونی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پارٹی کارکنوں اور معززین علاقہ سے ملاقاتیں کر کے ان سے آئندہ عام انتخابات کی تیاری اور اپنی حمایت کے حوالہ سے تبادلہ خیال کیا اس موقع پر متعدد شخصیات نے انکی حمایت کا اعلان بھی کیا اس موقع پر خطاب کرتے منور اقبال نے کہا کہ پاکستان کی سیاست میں مستقبل صرف اور صرف عمران خان کا ہے جو اس وقت حقیقی آزادی کیساتھ ساتھ آئین وقانون کی بالادستی اور کرپشن سے پاک معاشرہ کی تشکیل کیلئے جدوجہد کررہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...