حکومت کوئی غیر آئینی مطالبہ تسلیم نہیں کریگی : خالد محمود

شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی) سابق صوبائی وزیر میاں خالد محمود نے سابق وائس چیئرمین بلدیہ چودھری احسان مجید گجر کے ہمراہ شہر کے مختلف مقامات پر فوت شدگان کیلئے فاتحہ خوانی کی اور انکے ورثاء سے دلی تعزیت اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کیلئے جنت الفردوس اور پسماندگان کیلئے صبر و جمیل کی دعا کی بعدازاں انہوں نے چودھری احسان مجید گجر کی اقامت گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے کہا کہ پاکستان آج جن مسائل ،مشکلات اور بحرانوں سے دوچار ہے وہ عمران خان حکومت کی غلط پالیسیوں اور معاہدوں کا نتیجہ ہے اس کا ملبہ موجودہ حکمرانوں پر ڈال کر بری الذمہ ہونے کی کوشش کسی بھی طور پر قابل قبول نہیں ہے ۔ حکومت کسی بھی دبائو میں آکر کوئی غیر آئینی مطالبہ تسلیم نہیں کریگی۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...