لاہور(خبرنگار) جج سپیشل سنٹرل کورٹ بخت فخر بہزاد نے بار بار عدالتی حکم عدولی کرنے پر آئی جی پنجاب، ایس پی ہیڈکوارٹر، ڈی ایس پی سکیورٹی کو شو کاز نوٹس جاری کرتے ہوئے ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا،عدالت نے کہا کہ خودکش دھماکوں، تھریٹس اورملکی موجودہ صورتحال میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کی لہر پر عدالت کیلئے سکیورٹی کیلئے کہا گیا۔