انوسٹی گیشن افسر پروفیشنلزم‘ چیک لسٹ مانیٹرنگ سے کمانڈ مضبوط بنائیں:سی سی پی او

Feb 11, 2023

لاہور(نمائندہ خصوصی)سربراہ لاہور پولیس ایڈیشنل آئی جی بلال صدیق کمیانہ کی زیرصدارت انوسٹی گیشن افسران کا اہم اجلاس کیپٹل سٹی پولیس ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوا۔سی سی پی او لاہور نے قتل،اقدام قتل، ڈکیتی اور راہزنی سمیت سنگین مقدمات میں تفتیش کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ انوسٹی گیشن افسران پروفیشنلزم اور چیک لسٹ مانیٹرنگ کے ذریعے کمانڈ مضبوط بنائیں۔ ناقص تفتیش، تاخیری حربوں اور رشوت ستانی کی شکایات پر ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائیں۔ سائنسی بنیادوں پر شواہد اور تفتیش سے چالان اور مقدمات جلد یکسو کریں۔ایس پیز مدعی مقدمات سے خود ملاقات کرکے ہرممکن داد رسی یقینی بنائیں۔ ایس پیز اے کیٹگری کے اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلئے خود ورکنگ کریں اور نتائج دیں۔ اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلئے سی آئی اے اور اے وی ایل ایس کے تعاون سے مشترکہ لائحہ عمل اپنائیں۔ تفتیشی افسران قتل سمیت سنگین وارداتوں میں فوری کرائم سین پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کریں۔سی سی پی او نے خبردار کیا کہ ایمرجنسی ون فائیو کی کال پر ریسپانس ٹائم سمیت زیر تفتیش مقدمات کو خود مانیٹر کر رہا ہوں۔ فنگر پرنٹس،ڈیٹا اینالائسز اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے تفتیش کے معیار میں بہتری لائیں۔

مزیدخبریں