لاہور (سپیشل رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے نشتر ہسپتال ملتان میں نعش کی بے حرمتی واقعہ کے بعد نعشوں کا ڈیٹا مرتب کرنے کے حکم پر عمل درآمد نہ ہونے کیخلاف درخواست پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم اور ایڈیشنل سیکرٹری صحت کو 13 فروری کو طلب کرلیا ہے ۔سینئر قانون دان اظہر صدیق نے موقف اپنایا کہ 15 اکتوبر 2020 اور جنوری 2021 کے احکامات پر عملدر آمد نہیں کیا گیا نعشوں کی شناخت کا عمل نہیں ہو رہا ہے ۔عدالتی احکامات پر عملدر آمد یقینی بنائیں۔عدالت میں محکمہ صحت کے نمائندے کی جانب سے جواب جمع کرایا گیا نادار کے نمائندے نے جواب میں موقف اپنایا کہ ابھی تک کسی قسم کی ا ینٹریاں ہی نہیں کی گئی ہیں تو پھر اس پر اطلاق کیسے کریں گے ۔
ہائیکورٹ : ملتان میں نعشوںکی بے حرمتی ‘ایڈیشنل چیف سیکرٹری ‘ایڈیشنل سیکرٹری صحت پرسوں طلب
Feb 11, 2023