لاہور (سپیشل رپورٹر) پنجاب بار کونسل کا لاہور بار کے الیکشن اب 11کی بجائے 18 فروری کو کروانے کا فیصلہ کیا ہے وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل بشارت اللہ خان اور چیئر مین ایگزیکٹو کمیٹی کی منظوری سے لاہور بار کے الیکشن 11 فروری کے بجائے اب 18 فروری کو ہوں گے تمام فریقین ، سٹیک ہولڈر زکی رضامندی سے لاہور بار کے الیکشن 18 فروری تک موخر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے لاہور بار کا الیکشن بائیو میٹرک لسٹ کے مطابق 18 فروری کو ایوان عدل میں ہو گا ۔پنجاب بار نے 18 فروری تک سابق صدر لاہور بار ملک محمد ارشد کو عبوری صدر کے اختیارات دیدیئے ہیں ملک محمد ارشد 18 فروری تک لاہور بار کے روزمرہ کے امور چلائیں۔
پنجاب بار کونسل کا لاہور بار کے انتخابات 18فروری کو کرانے کا فیصلہ
Feb 11, 2023