نارنگ منڈی میں8 افرادکا قتل کیس ‘ گواہان شہادت کیلئے28 فروری کو طلب 

Feb 11, 2023


لاہور(خبرنگار)انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے نارنگ منڈی میں کلہاڑی سے آٹھ افرادکے قتل کیس میں28 فروری کو گواہان کو شہادت قلمبند کرنے کیلئے طلب کر لیا، پراسیکیوشن نے کیس کا چالان عدالت میں جمع کرا رکھا ہے ، چلان کے مطابق ملزم فیصل رسول کو آٹھ افراد کے قتل میں گناہ گار قرار دیا گیا ہے،مقدمہ میں غفلت کے مرتکب سابق ایس ایچ او سمیت پانچ پولیس اہلکار بھی ملزم ہیں جنھیں ضمانت پر رہائی مل چکی ہے۔

مزیدخبریں