لاہور(نمائندہ خصوصی)جعلی سرکاری افسر ساتھی سمیت شادمان پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔ملزم جعلی سرکاری افسر بن کر جیل روڈ پر گشت کر رہا تھا۔ شادمان پولیس نے مشکوک جانتے ہوئے ملزم اور گاڑی کو چیک کیا ،ریکارڈ چیک کرنے پر پتا چلا کہ ملزم وسیم سرکاری افسر نہیں ہے۔ملزم وسیم امجد تحصیل کمالیہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کا رہائشی نکلا۔ ملزم اپنے علاقہ میں بھی اپنا تعارف بطور سرکاری افسر کرواتا تھا۔ملزمان وسیم امجد اور وسیم شوکت سے 2 رائفل، میگزینز و گولیاں بھی برآمد کرلی گئی ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔
شادمان پولیس نے جعلی سرکاری افسر کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا
Feb 11, 2023