لاہور(نمائندہ خصوصی) ملتان روڈ کے قریب نجی سوسائٹی میں گھر کی بنیاد کھودتے ہوئے مٹی مزدوروں کے اوپر گرنے سے ایک مزدور جان کی بازی ہارگیا جبکہ ایک مزدور زخمی ہوگیا۔ریسکیو حکام کے مطابق بنیادیں کھودتے ہوئے مٹی مزدوروں کے اوپر آگری جس سے دو مزدور مٹی تلے دب گئے،ریسکیو نے ایک گھنٹے کے بعد دونوں مزدوروں کو نکالا تاہم اس دوران 25 سالہ وزیر علی جان کی بازی ہارچکا تھا۔مٹی سے 22 سالہ نصیب کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اسکی حالت خطرے سے باہر بیان کی جارہی ہے۔