فیروزوالہ (نامہ نگار) کالاخطائی روڈ کے علاقے میں نامعلوم افراد نے اجنبی نوجوان کو بے دردی سے قتل کر کے مقتول کے چہرے پر تیزاب پھینک ڈالا جس سے چہرہ جل گیا۔ ملزمان نعش پھینک کر فرار ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ راہگیروں نے بی آر بی نہر سیدھانوالی میں جلی ہوئی نعش دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔
انسپیکٹر اعجاز احمد خان نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرکے مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال بھجوا دی۔ نارنگ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف قتل کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا۔ مقتول کا چہرہ جلا ہوا تھا۔ گردن پر گولیاں لگی ہوئی تھیں۔ پولیس نے مقتول کی شناخت کے لیے قریبی دیہات کے لوگوں سے رابطہ کیا مگر شناخت نہ ہو سکی۔ پولیس کے مطابق مقتول کی عمر 30 سال کے قریب ہے۔
سیدھانوالی: بی آر بی نہر سے نوجوان کی تیزاب سے چہرہ جلی نعش برآمد
Feb 11, 2023