تنظیم اسلامی ترکیہ ،شام زلزلہ متاثرین کے دکھ میں برابر کی شریک ہے:شجاع الدین شیخ 

Feb 11, 2023

لاہور (خصوصی نامہ نگار) تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے ترکیہ اور شام میں ہولناک زلزلہ کے باعث بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تنظیم اسلامی زلزلہ متاثرین کے دکھ میں برابر کی شریک ہے اورپوری پاکستانی قوم شدید صدمہ سے دو چار ہے اور قیامت صغری کی اس گھڑی میں زلزلہ متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے۔ اللہ تعالیٰ کے آخری رسولؐنے مسلمانوں کو ایک جسم کی مانند قرار دیاہے جس کے ایک حصہ کو جب کوئی تکلیف پہنچتی ہے تو پورا جسم اس تکلیف کو محسوس کرتا ہے۔ 

مزیدخبریں