بابر صاحب دین نے سی ای او لاہور ویسٹ مینجمنٹ عہدے کا چارج سنبھال لیا

لاہور(خبرنگار)بابر صاحب دین نے بطور سی ای او لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی کے مطابق بابر صاحب دین پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 18 کے سینئر آفیسر ہیں۔بابر صاحب دین ایڈیشنل ڈی جی ’’پی ایچ اے‘‘، ایڈیشنل ڈی سی اسلام آباد بھی تعینات رہ چکے ہیں۔ڈپٹی سی ای او فہد محمود، ڈپٹی سی ای او عظیم شوکت اور ایل ڈبلیو ایم سی کے دیگر افسران نے عہدے کا چارج سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...