لاہور(خبرنگار)لاہور(خبرنگار)کمشنر لاہور چوہدری محمد علی رندھاوا نے کہا ہے کہ ساتویں قومی مردم شماری کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ ملک کی پہلی ڈیجیٹل مردم شماری میں شہری خود بھی اپنا ڈیٹا اپلوڈ کر سکیں گے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ مردم شماری قومی فرض ہے۔تمام وسائل فراہم کررہے ہیں۔ ہر فیلڈ ٹیم 15 دنوں میں 250 تا 300 تک گھروں کا ڈیٹا ٹیبلٹ اپلوڈ کریگا۔ پاکستان میں پہلی مرتبہ ڈیجیٹل مردم شماری ہورہی ہے۔ شمارکنندہ پر مشتمل فیلڈ ٹیم ہر گھر تک پہنچے گی۔ تمام ڈی سیز اور اے سیز ہر ڈیجیٹل شمارکنندگان کی کارکردگی کو مانیٹر کرینگے اور تمام امور میں مدد کریں گے۔ساتویں مردم شماری کیلئے ڈی لیمیٹشن، تربیتی و میٹیریل فراہمی کے مراحل مکمل ہوچکے ہیں۔ دریں اثناء کمشنر لاہور چوہدری محمد علی رندھاوا نے شاہ غوث لائبریری بیرون موچی دروازہ سرکلر روڈ کا دورہ کیا اور تمام سیکشنز کا جائزہ لیا۔ کمشنر لاہور نے شاہ غوث لائبریری سرکلر روڈکو سٹیٹ آف آرٹ لائبریری بنانے اور لائبریری کو فعال کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔جدید لائبریری کی عمارت بنے گی۔ کمشنرلاہور نے کہا کہ غوث شاہ لائبریری 3.5کنال پر مشتمل ہے۔سٹیٹ آف آرٹ لائبریری بنائی جائیگی۔ کمشنر لاہور نے لائبریری میں موجود خستہ حال پرانی کتب کی سکینینگ کاپیز تیار کرنے کی ہدایت کردی۔ اس تاریخی و ثقافتی علاقے میں یہ واحد پبلک لائبریری ہے۔ علم و کتب دوست لوگوں کی بڑی جگہ بن سکتی ہے۔ غوث شاہ لائبریری کیلئے ملٹی پرپرز مغلیہ طرز تعمیر پر عمارت بنے گی۔