لاہور(نیوزرپورٹر) پنجاب ہیلتھ کیئر کمشن کے زیرِاہتمام سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز’’223‘‘سروسز ہسپتال اور پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ کے طبی اور انتظامی عملے کیلئے معیارات کے نفاذ کی پائیداری کے حوالے سے 3 روزہ تربیتی ورکشاپ گزشتہ روز یہاں اختتام پذیر ہوئی۔ اختتامی تقریب میں چیف ایگزیکٹیو افسر پی ایچ سی ڈاکٹر محمد ثاقب عزیز نے بہتر نتائج اور مریضوں کے اطمینان کیلئے طبی پیشے کی اخلاقیات پر عمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ معیارات پر مکمل عمدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے طبی ماہرین اور دیگر عملہ کو تبدیلی کا ایجنٹ بننا چاہیے۔