لاہور(خصوصی نامہ نگار)امام المحدثین، بانی دار العلوم حزب الاحناف سید دیدار علی شاہ کا 88واں سالانہ عرس 13،14 فروری کو دربار دہلی گیٹ لاہور میں منعقد ہو گا۔ جس کی صدارت صاحبزادہ پیر سید نثار اشرف رضوی کریں گے جبکہ علامہ عبد الستار سعیدی، علامہ طاہر تبسم قادری، علامہ محمد احمد برکاتی، مفتی نعیم اختر نقشبندی، علامہ سید شمس رضا سیالوی، صاحبزادہ فیض رسول اور علامہ ظہیر بٹ کے خصوصی خطابات ہوں گے۔ اس موقع پر سادات اور مشائخ کی کثیر تعداد بھی شریک ہو گی جن میں پیر سید مختار اشرف رضوی، پیر سید نذر حسین شاہ، پیر سید حامد علی شاہ، پیر سید سیف اللہ شاہ، پیر الطاف احمد برکاتی قابل ذکر ہیں۔ عرس کی اختتامی دعا 14 فروری کو بعد از نماز ظہر ہو گی۔