دہلی (نیٹ نیوز)اینیمل ویلفیئر بورڈ آف انڈیا نے ویلنٹائن ڈے کو ’گائے کو گلے لگانے کا دن’ منانے کا فیصلہ واپس لے لیا۔گزشتہ دنوں اینیمل ویلفیئر بورڈ آف انڈیا نے شہریوں سے اپیل کی تھی 14 فروری کو ’گائے کو گلے لگانے کا دن’ منایا جائے۔اینیمل ویلفیئر بورڈ کی اس اپیل پر سوشل میڈیا پر سخت تنقید کی گئی اور مذاق اڑایا گیا جس کے بعد اب ویلفیئر بورڈ نے یہ اپیل واپس لے لی ہے۔اینیمل بورڈ کی اپیل کا معاملہ بھارتی پارلیمنٹ پہنچا اور کئی اپوزیشن رہنماؤں نے سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔