پی ایم ڈی سی نے پاکستانی گریجوایٹس کو این ایل ای امتحان سے مستثنی کردیا


اسلام آباد(نا مہ نگار) پی ایم ڈی سی نے پاکستانی گریجوایٹس کو این ایل ای امتحان سے مستثنی کردیا۔پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے باضابطہ طور پر کام کرنا شروع کر دیا ہے۔ جس دن صدر پاکستان نے بل پر دستخط کیے تھے۔ وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کے وعدے کے مطابق پی ایم ڈی سی نے پاکستانی میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں سے فارغ التحصیل ڈاکٹروں کو قومی لائسنسنگ امتحان (NLE) کے بغیر مستقل رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاری کرنا شروع کر دیا ہے۔پی ایم سی  کے سابقہ قانون کے مطابق مقامی گریجویٹس کو مستقل رجسٹریشن حاصل کرنے سے پہلے این ایل ای امتحان میں حاضر ہونا اور پاس کرنا ہوتا تھا۔ اس سے قبل پی ایم سی قانون کے مطابق، پاکستان کے منظور شدہ میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں سے فارغ التحصیل ڈاکٹروں سے NLE کا آغاز کیا جاتا تھا جس پر ملک بھر کی ڈاکٹروں کی برادری نے شدید تنقید کی تھی۔ 

ای پیپر دی نیشن