شنگھائی( نیٹ نیوز) چین میں جاپانی سْپر ہیرو الٹرامین کا 34.12 فِٹ بلند مجسمہ بنا کر گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا گیا۔ گینیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے اس بات کی تصدیق کر دی گئی۔
شنگھائی کے ہائی چینگ اوشیئن پارک میں بنائے جانے والے مجسمے نے ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔ اس مجسمے کو 20 سے زائد افراد کی ٹیم نے تعمیر کیا اور اس کا وزن تقریباً 907 کلو گرام ہے۔