لاہور درخت کاٹنے پر مکمل پابندی،فوجداری جرم قرار دینے کیلئے حکومت قانون بنائے:ہائیکورٹ


 لاہور (سپیشل رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سموگ تدارک کیس میں لاہور میں درختوں کی کٹائی پر مکمل پابندی عائد کردی ہے۔  عدالت نے درخت کاٹنے کو فوجداری جرم قرار دینے کیلئے  حکومت کو قانون سازی کا حکم دیدیا ہے۔  مزید سماعت 17 فروری کو ہوگی۔  عدالت نے ریمارکس دیئے کہ لاہور میں سموگ کی وجہ سے پہلے ہی حالات بہت خراب ہیں، درختوں کی کٹائی سے مزید صورت حال خراب ہوگی۔  محکمہ ماحولیات کسی بھی پراجیکٹ کیلئے درختوں کی کٹائی کا این او سی جاری نہ کرے۔  عدالت نے یہ بھی حکم دیا کہ رش والے علاقوں میںٹریفک پولیس ایمرجنسی نمبر آویزاں کرے۔ نگران حکومت کی جانب سے سموگ تدارک کے لئے چینی ماہرین کی خدمات کے متعلق رپورٹ پیش کی گئی۔  نگران ڈپٹی ٹارنی جنرل نے کہا کہ حکومت نے سموگ تدارک کے لئے  چینی ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کے لئے ورکنگ پیپر جاری کردیا ہے۔  عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آپ اس ورکنگ پیپرکو وفاقی حکومت کے  ذریعے چِینی جکومت سے شئیر کریں۔ چینی ماہرین کی مدد سے سموگ کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...