جڑانوالہ (نمائندہ نوائے وقت) تھانہ روڈالہ کی حدود موٹر وے کے قریب 273گ ب میں دوہرے قتل کی لرزہ خیز واردات ہوئی ہے۔ نامعلوم ملزموں نے ماں اور آٹھ سالہ بیٹی کی شہہ رگ کاٹ ڈالی،آر پی او کا نوٹس سی پی او سے واقع کی رپورٹ طلب کر لی۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ روڈالہ کی حدود موٹر وے کے قریب 273 گ ب میں لرزہ خیز واردات پیش آئی جس میں نامعلوم ملزمان نے آٹھ سالہ بیٹی اور اس کی ماں کو بے دردی سے شدید تشدد کرتے ہوئے زبح کر دیا۔جس پر آر پی او فیصل آباد ڈاکٹر عابد خان نے نوٹس لیتے ہوئے سی پی او فیصل آباد خالد محمود ہمدانی سے رپورٹ طلب کرلی۔