نئی دلی (نوائے وقت رپورٹ) مودی سرکار بھارت میں مسلمانوں کی حکمرانی کی ہر نشانی مٹانے کے درپے ہو گئی۔ اتر پردیش کے نائب وزیراعلیٰٖ برجیش پاٹھک نے تاریخی شہر لکھنؤ کا نام تبدیل کر کے لکشمن پوری رکھنے کا عندیہ دے دیا۔ بھارتی وزیراعظم مودی اور امیت شاہ کو خط لکھ دیا۔ سماج وادی پارٹی کے رہنما اکلیش یادیو نے مودی کو نام بدلنے والی سرکار قرار دے دیا اور کہا کہ بی جے پی کے لوگ کام نہیں کر رہے ہیں۔ اب ٹیبل کا نام بدل کر کرسی کر دیں۔ بھارت میں اس سے قبل احمد آباد سمیت متعدد شہروں کے نام تبدیل کئے جا چکے ہیں۔
وزیراعلیٰ اترپردیش کی مسلم دشمنی‘ لکھنؤ کا نام بدلنے کیلئے مودی کو خط
Feb 11, 2023