کاہنہ (نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے سینئر مرکزی رہنما رکن قومی اسمبلی و معاون خصوصی وزیر اعظم پاکستان رانا مبشر اقبال نے کہا ہے کہ شہبازشریف کی قیادت میں بے یقینی کے سدباب سے پاکستان میں سرمایہ کاری کاایک نیا باب رقم ہورہا ہے اورعام لوگ بھی معاشی خوشحالی کے ثمرات سے مستفیدہورہے ہیں۔ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے رانا مبشر اقبال نے کہا کہ قومی مفادمیں بروقت اوردرست فیصلے کرنا،اپنے وعدے وفاکرنااورتعمیراتی منصوبوں کا معیار برقرار رکھنا (ن) لیگ کی قیادت کاطرہ امتیا زہے۔ پی ٹی آئی والے تشدداور توڑپھوڑجبکہ (ن) لیگی قائدین تعمیروترقی کے ایجنڈے پرکاربندہیں۔
قومی مفادمیں بروقت درست فیصلے کرنا،(ن) لیگ کی قیادت کاطرہ امتیا زہے:رانا مبشر اقبال
Feb 11, 2023