لاہور (کامرس رپورٹر)صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری عرفان اقبال شیخ نے وفاقی حکومت کی طرف سے 170 ارب روپے کے نئے ٹیکس لگانے کا اعلان پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کاروباری برادری جن مساعد حالات میں کام کر رہی ہے۔ اب مزید بوجھ برداشت نہیں کریں گے۔ میثاق معیشت کا پیپر تیار کر لیا ہے۔ اب سیاسی جماعتوں کو مدعو کر کے اس کے بارے میں بریفنگ دیں گے۔ عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ کاروباری طبقہ کسی بھی قسم کے منی بجٹ کو قبول کرنے کیلئے تیار نہیں۔سولر پینلز کی درآمد 100 فیصد ڈیوٹی فری کی جائے۔ تاکہ مہنگے درآمدی فرنس ائل کا بل کم ہو سکے۔
یادداشت کے مطابق دونوں ادارے دونوں فریقین ملکی اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی پر مشترکہ کام کرنے کیلئے متفق ہیں۔
اس ضمن میں دونوں اداریایس ڈی جیز کے اہداف کے حصول کیلئے سیمینار، کانفرنس ، مشترکہ منصوبے اور تربیتی پروگرام کے اجراء پر توجہ دیں گے۔ اس موقع پر دونوں اداروں نے بین الاقوامی سرٹیفکیٹس کورسز کے اجراء پر بھی کام کرنے کے ساتھ پائیدار ترقی کے مقاصد کے انضمام اور مربوط نوعیت کی طرف سے نئے ایجنڈا کے مقصد کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ ایونٹ 2 سیشنز پر مشتمل تھا جس میں پہلے سیشن کے دوران "پاکستان میں گڈ گورننس" اور دوسرے میں موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز اور حل پر مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے ماہرین کی پینل ڈسکشن شامل تھی۔ انہوں نے پاکستان کی پائیدار ترقی کے مسائل پر بحث کے ساتھ 17 اہداف کے حصول کیلئے اپنی اپنی تجاویز پیش کیں۔