نصیرآباد(نامہ نگار) نصیرآباد سندھ یونائیٹڈ پارٹی تعلقہ نصیرآباد کا اجلاس مرکزی جنرل سیکرٹری امیر علی تھیبے کی صدارت میں نصیرآباد میں منعقد ہوا، پیدل سندھ مارچ کا بجلی گرڈ اسٹیشن نصیرآباد سے قومی کارکنان اور بہادر بہنیں پرتپاک استقبال کریں گی۔ مارچ شہر کی مختلف سڑکوں اور چوکوں سے ہوتا ہوا جی ایم سید چوک (ٹیکسی اسٹینڈ) پہنچے گا جہاں پر جلسہ عام کا انعقاد کیا جائے گا، انڈس شادی ہال میں میوزک فیسٹیول بھی ہوگا،اجلاس سے ڈاکٹر محب خطاب کریں گے، علی پھلپوٹو، یاسین علی پھلپوٹو، فقیر علی گل کاندھرو، فقیر روشن علی پنہور، سہراب خان پنہور، سید محمد شاہ، کامریڈ زین نوناری، وقار رضا چولیانی، عرفان شیخ، اطہر سندھی اور دیگر نے شرکت کی۔