ڈوکری (رپورٹ: قاضی فرید) ڈی سی لاڑکانہ میڈم رابعہ سیال کی جانب سے ڈوکری میں کھلی بحث کا انعقاد کیا گیا، کھلی بحث میں تعلقہ کے اہم افسران کے ساتھ شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹاؤن کمیٹی کی نااہلی کی وجہ سے صفائی شہر کا نظام خراب، نالوں کا پانی ہر وقت سڑکوں پر کھڑا رہتا ہے۔ شہر کی واحد پبلک لائبریری پر قبضہ مافیا کا قبضہ ہے، لائبریری میں نہ کتابیں ہیں اور نہ ہی بجلی، جس کی وجہ سے طلبہ پریشان ہیں۔ اس کے علاوہ شہریوں نے مہنگائی، بد دیانتی، منشیات سمیت مختلف مسائل کی شکایات پیش کیں۔اس موقع پر ڈی سی لاڑکانہ کا کہنا تھا کہ اس کھلی گفتگو کا مقصد عوام کے مسائل کو عوام میں حل کرنا ہے۔