گھروںکی عدم تعمیر، سیلاب متاثرین کا انتظامیہ کیخلاف احتجاج 


نصیرآباد (رپورٹ: ساجد تونیو) ضلع قمبر شہدادکوٹ کے سیلاب متاثرین کو مکانات کی تعمیر کیلئے رقم کی عدم فراہمی کے خلاف متاثرین نے احتجاج کیا۔ تفصیلات کے مطابق ضلع قمبر شہدادکوٹ کے مختلف دیہات کے سیلاب متاثرین نے مکانات کی تعمیر کیلئے رقم جاری نہ کرنے کے عمل کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ بارش اور سیلاب کی وجہ سے ہمارے مکانات گر گئے ہیں لیکن صوبائی حکومت نے ہمارے ضلع قمبر شہدادکوٹ کو پہلا مرحلہ جو کہ ضلع کے سیلاب متاثرین کے ساتھ ناانصافی ہے۔انہوں نے کہا کہ بارش اور سیلاب کی وجہ سے ہمارے گھر تباہ ہو گئے اور بچے سردی میں آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔انہوں نے کہا کہ سردی میں ہمارے بچے مختلف بیماریوں میں مبتلا ہیں۔ متاثرین سیلاب نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ضلع قمبر شہدادکوٹ کو جلد فہرست میں شامل کیا جائے اور سیلاب متاثرین کے لیے مکانات کی تعمیر کیلئے رقم جاری کی جائے۔

ای پیپر دی نیشن