پوج ہندو پنچائت کے انتخابات، 2700 مرد و خواتین ووٹرز نے حصہ لیا


سکھر(بیورو رپورٹ)عدالتی احکامات کے بعد پوج ہندو پنچائت کے انتخابات،2700سے مرد و خواتین ووٹرز نے حصہ لیا ،گئو شالہ میں انتخابی سرگرمیوں میں گرم جوشی دیکھنے میں آئی ، سیکورٹی کے سخت انتظامات۔ تفصیلات کے مطابق اقلیتی برادری کی جانب سے ہندو پنچائت کے انتخابات میں تاخیری کے بعد عدالت میں دائر پٹیشن پر عدالتی احکامات کی روشنی میں گذشتہ روز گئو شالہ سکھر میں زیر نگرانی ڈپٹی کمشنر سکھر،اسسٹنٹ کمشنر سکھر ،ڈائریکٹر رجسٹرار جوائنٹ اسٹاک کمپنیز(آر ،او) کفایت لاشاری کے پوج ہندو پنچائیت کے انتخابات 2023 کرائے گئے پولنگ کا عمل صبح نو بجے تا شام پانچ بجے تک جاری رہا جس میں 2700سے زائد مرد و خواتین رجسٹرڈ ووٹرز نے حصہ لیا اور اپنے حمایت یافتہ پینل کے امیدواروں کو ووٹ دیا واضع رہے کہ پوج ہندو پنچائیت سکھر کے مکھی و دیگر عہدے کیلئے تین پینل حصہ لے رہے ہیں جن میں مضبوط ہینل کے امیدوار برائے مکھی ایشور لال و انکے دیگر عہدے دار شامل ہیں جبکہ انکے مدمقابل مکھی کی سیٹ کیلئے رنجیت کمار اور کرشن لال اور دیگر آزاد پینل حصہ لے رہے ہیں۔ ووٹنگ کے عمل کے دوران انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی جانب سے ووٹرز کی منت سماجت کا سلسلہ بھی جاری رہا اور پولنگ عمل کے دوران حمایتون کی جانب سے کافی گرم جوشی دیکھنے کو آئی اور ووٹرز کیلئے کھانے و پینے کا بھی اہتمام رکھا گیا تھا۔ الیکشن عملے کی جانب سے انتخابات کو صاف و شفاف بنانے کیلئے الگ الگ پولنگ بوتھ بنائے گئے اور انتظامیہ کی جانب سے ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے سیکورٹی کے انتہائی سخت کئے گئے تھے۔

ای پیپر دی نیشن