عوام مہنگائی کا بوجھ اٹھانے سے قاصر ہے،  سید اسد اقبال 

میرپور ماتھیلو (نامہ نگار) شیعہ علماء کونسل صوبہ  سندھ کے صدر سید اسد اقبال زیدی کی پریس کانفرنس ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے عوام مزید اس مہنگائی کا بوجھ اٹھانے سے قاصر ہے،  ڈاکٹر سید اسد اقبال زیدی حکمرانوں کی غلط پالیسیاں ملک کو دلدل میں دھکیل رہی ہیں سیاستدان  ہوش کے ناخن لیں اور مل بیٹھ کر ملک کو بحران سے نکالیں، ملک میں افرا تفری پھیلانے کے لیئے فوجداری بل لایا جاتا ہے اور پاس بھی کرلیا جاتا ہے ،  ملک معاشی معاملات کا شکار ہے سندھ سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے مہنگائی عروج پر ہے سیاسی بحران کا شکار ہے ایسے میں بل لایا جاتا ہے اور پاس بھی ہو جاتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن