کراچی(اسٹاف رپورٹر )معراج النبیﷺ رحمت دوعالمﷺکے درخشاں معجزات کا مجموعہ ہے،امت مسلمہ کو ذلت و رسوائی سے بچنے کیلئے دامن مصطفیﷺسے وابستہ ہو کر اپنی زندگیاں بسر کرنی چاہئیں، ہمارے تمام مسائل کا حل ملک میں نظام مصطفیﷺکے نفاذ میں مضمر ہے، علماو مشائخ نظام مصطفیﷺکے نفاذکے لئے اپنا اپنا کردار ادا کریں۔ ہوشرباء مہنگائی و بے روزگاری سے عوام عاجز آ چکی حکومت مہنگائی کنٹرول کرے ۔ ان خیالات کا اظہار علماء مشائخ فیڈریشن آف پاکستان کے سربراہ سفیر امن پیر صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی سجادہ نشین آستانہ عالیہ بھیج پیر جٹا نے معراج النبی ﷺکانفرنس سے خطاب میں کہیں،کانفرنس سے علامہ پروفیسر ڈاکٹر جلال الدین نوری،پروفیسر ڈاکٹردلاور خان، پیر سید محمد خرم شاہ جیلانی،پروفیسر ڈاکٹر علامہ سعید سہروردی،پروفیسر ڈاکٹرمہربان نقشبندی ایڈوکیٹ سپریم کورٹ، پیر سیدارشد حسین اشرفی،فقیر ملک شکیل قاسمی،صوفی سید مسرورہاشمی خانی، پروفیسر ڈاکٹر علامہ ضیاء الدین،پر و فیسر علامہ ڈاکٹر محمود عالم خرم آسی جہانگیری، علامہ خلیل نورانی، عبدا لوحید یونس،قاری محمد ادریس، مفتی حفیظ اللہ ہادیہ،مولانا سلمان بٹلہ،جمیل احمد خان،سید سلیم بخاری و دیگرعلما مشائخ نے بھی خطاب کیا۔مقررین نے کہا کہ تاجدارِ کائنات حضور نبی اکرم نے ریاست مدینہ میں مواخات مدینہ کا درس دے کر رہتی دنیا تک کے حکمرانوں اور صاحب ثروت حضرات کیلئے ایک مثال قائم کر دی ہے کہ مواخات کے ذریعے معاشرے سے غربت و تنگ دستی کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔ مواخات کی مصطفوی تعلیم و طریق سے مسلم معاشرے میں خود کفالت، خود انحصاری اور معاشی استحکام کی مضبوط بنیادیں فراہم ہوئیں۔