پاکستان سنی تحریک کے تحت یوم استغفار ، زلزلہ میں جاں بحق کیلئے دعائے مغفرت


کراچی( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان سنی تحریک کے تحت جمعۃالمبارک کو یوم استغفار کے طور پر منایا گیا خصوصی دعائوں کا اہتمام کیا گیا ،ترکیہ وشام میں زلزلے سے شہید ہونیوالے عاشقان رسول کی مغفرت اور زلزلہ متاثرین کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں ، علماء کرام نے نماز جمعہ میں خصوصی دعائوں کا اہتمام کیا ،مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ وشام میں زلزلے کا مذاق اڑانے والے انسانیت ،اسلام ،مذاہب کے دشمن اور بدترین دہشتگردہیں ،دنیا فانی ہے موت کا مزہ ہر نفس نے چکھنا ہے ،دین اسلام وشعائر اسلام کا تمسخر بڑھ جائے حرام کاری عام اور انصاف ختم ہوجائے تو زلزلے عذاب کی صورت میں آتے ہیں۔اس موقع پر ملک بھر میں استغفار ودعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ پاکستان کی عوام ترکیہ وشام کے ساتھ ہیںمصیبت کی گھڑی میں کسی طور بھی تنہا نہیں چھوڑ سکتے۔،انہوں نے کہا کہ جمعۃ المبارک میں کروڑوں مسلمانوں توبہ استغفار کیا ،ترکیہ وشام میں زلزلے سے شہید ہونے والے مسلمانوں کی مغفرت کیلئے خصوصی دعائیں کیں ،متاثرین کی بحالی کی دعا کی۔

ای پیپر دی نیشن