رہنماؤں ڈاکٹر صفدر عباسی، سید زین شاہ اور سردار رحیم نے وفاقی کابینہ میں مزید معاونین خصوصی مقرر کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک ایک طرف بدترین معاشی مشکلات کا شکار ہے، گھمبیر حالات ہیں، عوام کے پاس کھانے کو نہیں اور دوسری طرف سیاسی رشوت کے طور پر وفاقی کابینہ میں مزید خصوصی معاون مقرر کرنا باعث شرم اور افسوسناک ہے۔ کراچی سے جاری اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ ایم ایف سے بھیک مانگنے والے حکمران دن بدن اپنی شاہ خرچیاں پوری کرنے کے لئے کابینہ بڑھاتے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کہہ رہی ہے کہ نئے تعینات ہونے والے معاونین تنخواہ نہیں لیں گے لیکن انہیں وزرا کو ملنے والی تمام مراعات حاصل ہوں گی جن میں سرکاری رہائش، سرکاری گاڑی، پیٹرول، علاج کی سہولت اور دوسرے الاؤنس شامل ہیں جس سے ملکی خزانے پر مزید بوجھ بڑھے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت 83رکنی کابینہ لاچار عوام کے غریب ملک پر بہت بڑا بوجھ ہے اور ملک مزید کسی معاشی بوجھ کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ وفاقی کابینہ میں ہونے والے اضافے کو فوری روکا جائے۔
کابینہ میں اضافہ روکا جائے‘ صفدر عباسی‘ زین شاہ‘ سردار رحیم کراچی ( اسٹاف رپورٹر )جی ڈی اے کے
Feb 11, 2023