ترکیہ کی فضاء سوگوار،بجلی‘ پانی‘ گیس کچھ میسر نہیں‘ مولانا عبدالحبیب عطاری

Feb 11, 2023

کراچی(اسٹاف رپورٹر) دعوت اسلامی کے شعبہ ایف جی آر ایف کے تحت کے ترکیہ میں زلزلہ کے بعد متاثرین کی داد رسی اور فلاحی کاموں کا سلسلہ جاری ہے اور اس سلسلے میں رکن شوریٰ مولانا عبدالحبیب عطاری دیگر ذمہ داران کے ہمراہ  فلاحی کاموں کی انجام دہی اور نگرانی کیلئے خود ترکیہ میں موجود ہیں، انہوں نے وہاں موجود فلاحی کاموں میں حصہ لینے والے رضاکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بے شمار لوگ اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں، ریسکیو کا کام جاری ہے، یہ ایک ایسا شہر بن گیا ہے جس کی فضا بڑی سوگوار ہے، یہاں ایک ہو کا عالم ہے نہ بجلی نہ پانی اور نہ ہی گیس ہے، ہم نے یہاں جو رات گزاری وہ زندگی کی شایدمشکل ترین راتوں میں سے رات تھی، مگر وہ لوگ جو اس تباہ کن زلزلے کے بعد بے گھر ہوچکے ہیں وہ اپنے ان پیاروں کے ساتھ کتنی راتیں اسی طرح باہر سڑکوں اور خیموں میں گزاریں گے ان متاثرین کی اس تکلیف کا اندازہ لگانا مشکل ہے۔ مولانا عبدالحبیب عطاری نے کہا کہ  انسان سوچے کہ میرا تو کچھ نہیں یہ سب کچھ چند سیکنڈوں میں چلا جائے گا،لہٰذاہمیں ہر رات اور ہر دن اس طرح گزارنا چاہئے کہ شاید یہ ہماری زندگی کی آخری رات یا دن ہو، اللہ کریم جب تک دنیا میں رکھے خیرو عافیت سے رکھے، ہم سب کو زوال نعمت سے بچائے اور اپنا شکر گزار بنائے، آخرت کی تیاری کرنے کی توفیق اورتمام مسلمانوں کو ناگہانی آفت سے بچائے۔

مزیدخبریں