حاجی محمدحنیف طیب سے نامور نقیب ڈاکٹرخالدعلی انصاری کی ملاقات

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سرپرست اعلیٰ المصطفیٰ ویلفیئرسوسائٹی سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر حاجی محمدحنیف طیب نے کینیڈاسے تشریف لائے ہوئے انجمن طلبہ اسلام پاکستان کے سابق سیکریٹری جنرل، معروف ہومیوپیتھک کالج کے لیکچرار،ادیبی ودینی محافل کے نامور نقیب ڈاکٹرخالدعلی انصاری کے کراچی آمدپر المصطفیٰ ویلفیئرسوسائٹی کی جانب سے احباب سے ملاقات کیلئے ایک پروگرام کا انعقادکیا ۔اس موقع پر ڈاکٹرحاجی حنیف طیب نے ڈاکٹر خالدانصاری کو’’اردونعتیہ شاعری کاموضوعاتی انتخاب ‘‘ کتاب لکھنے اورشائع کرنے پر مبارک باد پیش کی۔ڈاکٹر خالد علی انصاری نے حاجی حنیف کاحوصلہ افزائی کرنے پرشکریہ اداکیا اورکہاکہ میری ساری تربیت انجمن طلبہ اسلام نے کی آج میں جس مقام پر ہوں وہ حاجی حنیف طیب کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔خوشی ہے کہ المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کا کام بہت زیادہ عروج پاچکا ہے۔ تقریب میں مولاناابراراحمدرحمانی،علامہ نسیم احمدصدیقی ،احمدرضا طیب،معین خان ،عبدالغفار سعیدی ،معین احمدودیگرنے شرکت کی ۔

ای پیپر دی نیشن