کراچی ( اسٹاف رپورٹر )بین الاقومی میری ٹائم ایکسپو نمائش میں لگائے گئے فشر مینز کوآپریٹو سوسائٹی کے اسٹال کا وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری،وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ فیصل سبزواری،وزیراعلی سندھ سیدمراد علی شاہ سمیت اہم شخصیات کادورہ،ایڈمنسٹریٹر زاہد ابراہیم بھٹی نے ماہی گیروں کوسہولیات کی فراہمی سمیت دیگر معلومات کی آگاہی دی۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز بین الاقومی میری ٹائم ایکسپونمائش کے پہلے روز فشرمینزکوآپریٹوسوسائٹی کے اسٹال کاوفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے دورہ کیا۔ایڈمنسٹریٹر زاہدابراہیم بھٹی نے معززمہمان کااستقبال کرتے ہوئے انہیں فشر مینز کوآپریٹو سوسائٹی کی جانب سے ماہی گیروں کو مہیا کی جانے والی سہولیات کے حوالے سے آگاہی دی۔اورماہی گیری میں جال سمیت استعمال ہونے والی مختلف چیزوں کے بارے میں بلاول بھٹو زرداری کو معلومات فراہم کیں۔وفاقی وزیر بلاول بھٹو زرداری نے شعبہ ماہی گیری کی ترقی کے لئے اسے جدید خطوط پر استوار کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ایڈمنسٹریٹر زاہد ابراہیم بھٹی نے وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی آمد پر شکریہ ادا کیا۔اور انہیں فشر مینز کوآپریٹو سوسائٹی کی یادگاری شیلڈ پیش کی۔وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ فیصل سبزواری،وزیر اعلی سندھ سیدمراد علی شاہ،کمشنر کراچی اقبال میمن، سیکریٹری فشریز تمیزالدین خیرو،تاجروں اور دیگر اہم شخصیات نے بھی فشر مینز کوآپریٹو سوسائٹی کے اسٹال کا دورہ کیا۔