نمل میں انگلش ورکس  پروگرام کے شرکاء کیلئے تقریب

اسلام آباد( نا مہ نگار) نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگوئجز (نمل) میں انگلش ورکس پروگرام کے شرکاء کے لئے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل نمل بریگیڈئیر سید نادر علی تھے، جبکہ اس موقع پر پرو ریکٹرز، ڈینز ، ڈائریکٹرز ، فیکلٹی اور شرکاء بھی موجود تھے، انگلش ورکس پروگرام امریکی سفارتخانے کے ریجنل انگلش لینگوئجزآفس کی طرف سے شروع کیا گیا جسکا مقصد نوجوانوں کی استعداد کار کو بڑھانا، تمام رنگ و نسل اور مذاہب سے بالا تر ہو کر مل جل کر رہنا ، تعمیری سوچ، اخلاق اور بہتر پروفیشنل اپروچ کو نکھارنے اور جدید دنیا کے حساب سے اپنی صلاحیتوں کو بڑھاکر مفید شہری بننا ہے، اس موقع پر ڈی جی نمل بریگیڈئیر سید نادر علی نے کہا کہ یہ پراجیکٹ شرکاء  کے لئے سود مند ثابت ہو گا۔ انہوں نیایمبیسی کے ریلو آ فس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ جلد یہ پروگرام ملک کے دیگر علاقوں میںبھی شروع کئے جائیں گے کیونکہ نمل کے کیمپس ہر بڑے شہر میںموجود ہیں۔

ای پیپر دی نیشن