خواتین کے بغیر جمہوریت ادھوری ، حافظ آباد میں ووٹ رجسٹریشن کم ہے: تنویر احمد


حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت)ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر تنویر احمد خاں نے کہا ہے خواتین کے بغیر جمہوریت ادھوری ہے حافظ آباد میں خواتین کی ووٹر کی رجسٹریشن کم ہے ، مردوں کے مقابلہ میں خواتین بہت کم ووٹ کاسٹ کرتی ہیں اس کی بڑی وجہ خواتین کا شناختی کارڈ نہ ہو نا ہے اگر خواتین کے سوفیصد شناختی کارڈ بن جائیں تو قومی اسمبلی کی دو سیٹیں ہو سکتی ہیں جس سے ضلع کی مسائل زیادہ حل ہو سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کےا گو رنمنٹ پوسٹ گریجویٹ اسلامیہ کالج برائے خواتین کی پرنسپل شمائلہ یاسین نے کہا کہ تھرڈ ائیر اور فورتھ ائیر کی طالبات کے کارڈ الیکشن کمشنر اور این جی او کے تعاون سے بنوائے جائیں، رشید احمد نے کہا کہ طالبات اپنے شناختی کارڈ بنوائیں جس کے لئے الیکشن کمشنر اور شاہ حسین نیٹ ورک نادرہ وین کی فراہمی کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں ، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ڈاکٹر اظہر علی جنجوعہ ،پروفیسر زاہدہ اکسیر ورک ،سنگت ڈوپلمنٹ فاﺅنڈیشن کے پریس سیکرٹری غلام عباس شیرازی اور کوارڈینیٹر ڈاکٹر نذر حسین نے نے کہا کہ اپنا شناختی کارڈ نمبر 8300 پر سنڈ کریں آپ کو چند سیکنڈ کے بعد معلوم ہو جائے گا کہ آپ کا ووٹ کس جگہ پر بنا ہوا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن