نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) اسسٹنٹ کمشنر شاہد بشیر کے اعزاز میں تحصیل آفس میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس سے تحصیلدار محمد سعید چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شاہد بشیر ایک خوش اخلاق ایماندار فرض شناس اور ماتحت پرور آفیسر ہیں جنہوں نے اپنی تعیناتی کے دوران علاقہ نوشہرہ ورکاں کے عوامی مسائل کے حل میں بھرپور کردار ادا کیا ۔اسسٹنٹ کمشنر شاہد بشیر نے اس موقع پر کہا کہ تبادلہ سروس کا حصہ ہے نوشہرہ ورکاں کے عوام سے مجھے بےحد پیار ملا ہے ماتحت عملہ کے ساتھ اچھا وقت گزارا ہے بعد ازاں انہیں پھولوں کے ہار پہنا کر عزت اور احترام کے ساتھ الوداع کیا گیا۔