دکھ و مصیبت کی گھڑی میں متاثرین ترکیہ کے ساتھ ہیں:کمشنر گوجرانوالہ


گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) کمشنر گوجرانوالہ و گجرات ڈوثرنز نوید حیدر شیرازی نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں۔ ترکیہ اور شام میں شدید زلزلے سے ہونے والی ہولناک تباہی اور جانی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہیں اور دکھ و مصیبت کی اس گھڑی میں متاثرین ترکیہ کے ساتھ ہیں، تمام مخیر حضرات سے پر زوراپیل ہے کہ وہ اپنے آفت زدہ بھائےوں کی بھرپور مدد کریں،تاکہ قیمتی جانیں بچائی جا سکیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار کمشنر آفس والی مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد حاضرین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اس مشکل گھڑی میں ترکیہ کے ساتھ کھڑی ہے، وزیر اعظم کی ہدایت پر گوجرانوالہ اور گجرات ڈوثرنز کی مساجد میں نماز جمعہ کے بعد مرحومین کے لیے دعائے مغفرت کی گئی انہوں نے امت مسلمہ سے اجتماعی دعا اور متاثرےن زلزلہ کےلئے فنڈز کی بھی اپیل کی۔

ای پیپر دی نیشن