پنڈی بھٹیاں( نامہ نگار ) جماعت اہلسنت، مرکزی جماعت اہلسنت اور دیگر تنظیموں کے عہدیداروںعلامہ شاہد محمود چشتی ڈاکٹر عدنان محمود ساحل کاشف شہزاد غازی محمد شریف شیخ عبد الخالق قادری مولانا نور احمد حیات،شیخ محسن علی و دیگرنے ممتاز عالم دین اور سابق صوبائی امیر جماعت اہلسنت پاکستان مفتی محمد اقبال چشتی کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مفتی محمد اقبال چشتی ممتاز عالم دین اورسفیر عشق رسول تھے آپ کے وصال جو خلاءپیدا ہوا ہے وہ کبھی پر نہیں ہو سکتا ، اللہ پاک انکے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔