کمرشل بینکوں کے خلاف27,658 شکایات کا ازالہ کیا:بینکنگ محتسب پاکستان


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)بینکنگ محتسب پاکستان ، محمد کامران شہزاد نے اج انسٹی ٹیوٹ آف بینکرز  اپنے ادارے کی سالانہ رپورٹ برائے 2022پیش کرتے ہوئے بتایا کہ گذشتہ سال کمرشل بینکوں کے خلاف 27,658 شکایات کا ازالہ کرکے بینکنگ صارفین کو تقریباً ایک  ارب روپے کا ریلیف فراہم کیا ۔بینکنگ محتسب کی سالانہ رپورٹ 2022 کے مطابق  35,265 مجموعی شکایات میں سے 21,822  (79%)شکایات کو افہام و تفہیم کے ذریعے حل کیا گیا جبکہ734 (3%)شکایات کا فیصلہ با قاعدہ سماعتوں کے بعد احکامات جاری کرکے کیا گیا(18%)5,102 شکایات نا مکمل  اور محتسب کے  دائرہ? اختیار میں نہ ہونے کے باعث  مستر د کی گئیں ۔مجموعی طور پر 31دسمبر 2022 کو 7,607 شکایات حل طلب رہیں۔اس عمل کی وضاحت کرتے ہوئے بینکنگ محتسب نیمزید بتایا کہ 2022 میں 30,493 شکایات موصول ہوئیں جبکہ 4,772 شکایات2021  کے بقایاجات میں شامل تھیں۔ اس طرح 37,364 میں سے  سال 2021 میں  32,592 شکایات کا ازالہ کرکے  709 ملین روپے کا  بینکنگ صارفین کو ریلیف فراہم کیا گیا۔ بینکنگ محتسب پاکستان کے پاس براہ راست درج کرائی جانے والی عوامی شکایات کی وصولی میں 31 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جبکہ 2022 کے دوران پرائم منسٹر پورٹل پر موصول ہونے والی شکایات میں معمولی کمی آئی ہے۔کامران شہزاد نے بتایا  کہ بینکنگ محتسب نے عوام النّاس  کی سہولت کیلئے  گزشتہ سال کے دوران دو نئے  علاقائی دفاتر ایک فیصل آباد اور دوسرا مظفر آباد میں  قائم کیے? ہیں تاکہ ان شہروں  اور ان  مقامات  کے شکایت کنندگان  کو اپنی شکایات کی پیروی  کیلئے دور درازسفر نہ کرنا پڑے۔ 

ای پیپر دی نیشن