اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے پیپلزپارٹی کے سینیئر ترین کارکن خالد حبیب ڈار اور یوسی22 شمس آباد کے صدر عمران حسین ڈار کی ہمشیرہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے خالد حبیب ڈار اور عمران حسین ڈار سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ خالد حبیب ڈار کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی ایک خاندان کی طرح ہیں دکھ کی اس گھڑی میں قیادت اور کارکن آپ اور آپ کے خاندان کے غم میں شریک ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے مرحوم کی مغفرت اور بلند درجات کے لئے دعا کی۔