چیئرمین سینیٹ اورارکان کا آئی ای ڈی دھماکے ، امجد اسلام امجد  کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار


اسلام آباد(نا مہ نگار)چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے بلوچستان کے علاقے کوہلو میں آپریشن کے دوران آئی ای ڈی دھماکے کے نتیجے میں ہونے والے جانی اور مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے پاک فوج کے دونوں افسروںکو شاندار میں خراج عقیدت پیش کیا ۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ مادر وطن کے دفاع میں میجر جواد اور کیپٹن صغیر نے جام شہادت نوش کیا ہے ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔  ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر مرزا محمد آفریدی، قائد ایوان سینیٹ سینٹر اسحاق ڈار اور قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے بھی اس واقعے کی شدید مذمت کی۔دریں اثناء چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے امجد اسلام امجد  کے انتقال پربھی  گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔ 

ای پیپر دی نیشن