عمران خان لکھ دیں، گرفتاری کے بعد سال تک ضمانت نہیں کرائینگے: فیصل کنڈی 


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیر مملکت اور ترجمان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے بیان  میں کہا کہ عمران خان لکھ کر دیں گرفتاری دینے کے بعد ایک سال تک ضمانت نہیں کرائیں گے، جیل بھرو تحریک کا سن کر پی ٹی آئی والوں کے دل کی دھڑکنیں بے ترتیب ہو رہی ہیں، جیل کا نام سنتے ہی پی ٹی آئی والوں کا بلڈ پریشر اوپر نیچے ہو رہا ہے،  مجھے اطلاع ہے کہ پی ٹی آئی کے ڈبہ لیڈر بیماری کا بہانہ کرکے ہسپتالوں میں داخل ہوں گے، عمران خان اپنی ضمانتیں کینسل کروا کر سب سے پہلے گرفتاری دیں،کس کو کس جیل میں رکھنا ہے اس کا فیصلہ رانا ثناء اللہ کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن