پٹرولیم مصنوعات کی مقررہ نرخوں پر دستیابی حکومت کی ترجیح ہے : فیاض موہل


گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی ) ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ فیاض احمد موہل نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی مقررہ نرخوں پر بآسانی دستیابی حکومت پنجاب کی اہم ترجیح ہے اور ان کے من مانے نرخ وصول کرنے اور ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف ضلع بھر میں تمام ممکنہ اقدامات کئے جار ہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی محمد سلیم آسی نے پیٹرولیم مصنوعات کی مصنوعی قلت پیدا کرنے میں ملوث 4 پیٹرول پمپس سیل کرتے ہوئے ناجائز منافع خوری اور زخیرہ اندوزی پر 113000 جرمانہ عائد کردیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع میں 273 میں سے 186 پیٹرول پمپس پر پیٹرولیم مصنوعات فراہم کی جا رہی ہیں، 38 پیٹرول پمپس پر سپلائی نہ ہونے پر بند ہیں جنہیں جلد سپلائی بحال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کسی کو ناجائز منافع خوری، ذخیرہ اندوزی کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی درےں اثناءڈپٹی کمشنر نے سرکاری دفاتر میں وقت کی پابندی کا جائزہ لےنے کےلئے ضلع کونسل دفتر کا اچانک دورہ کےا تو کئی افسر ساڑھے 9بجے بھی دفتر نہےں پہنچے تھے ۔ڈی سی نے کہا کہ ا فسران وملازمین صبح 9 بجے سے 4 بجے دفترمیں حاضری یقینی بنائیں،آئندہ کوتاہی برتنے والوں کے خلاف محکمانہ کاروائی کی جائے گی۔انہوں نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سیٹلائٹ ٹا¶ن کا بھی اچانک دورہ کیا،دوسری طرف ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹرز ڈاکٹر ماریہ جاوید نے سول ڈیفنس اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس و پلاننگ سمیرا عنبرین نے میونسپل کمیٹی کامونکی اور ٹی ایچ کیو کامونکی کا اچانک دورہ کیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...