ریسپانسیو ڈرپ ایریگیشن صحراؤں میں زراعت تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے:غلام محمد علی

Feb 11, 2023


 اسلام آباد(نا مہ نگار) چیئرمین پی اے آر سی ڈاکٹر غلام محمد علی نے کہا ہے کہ ریسپانسیو ڈرپ ایریگیشن پاکستان کے پانی کی کمی والے علاقوں جیسے تھر، چولستان اور تھل کے صحراؤ ں میں زراعت کو تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے،پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل (پی اے آر سی)نے امریکہ کے ایوا-انا فارمز اور ریسپانسیو ڈرپ ایریگیشن(آر ڈی آئی)کے ساتھ مل کر ایک پروگرام کی میزبانی کی جس کا نام ہے "پاکستان میں ریسپانسیو ڈرپ ایریگیشن: ایک تبدیلی آبی انتظام حل معاش کو بہتر بنانے کے لیے۔ یہ تقریب جمعہ کو اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں منعقد ہوئی۔اس تقریب میں پی اے آر سی کے چیئرمین ڈاکٹر غلام محمد علی نے بطور مہمان خصوصی آبی وسائل کے ماہرین، سینئر سائنسدانوں اور پی اے آرسی کے ممبران کے ساتھ شرکت کی۔ اس کے علاوہ ڈرپ اریگیشن سسٹم ، این ڈی ایم اے ، اکارڈا اور ایو ا اینا فارمز کے ممبران بھی موجود تھے۔چیئرمین پی اے آرسی ڈاکٹر غلام محمد علی کے مطابق، ایگریکلچرل ری جنریٹو ٹیکنالوجی کو رسپونسو ڈرپ اریگیشن کے ساتھ ملا کر پانی اور کھاد کے ضیاع کو کم کیا جا سکتا ہے نیز مٹی کی غذائیت کی صحت کو بھی محفوظ رکھا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریسپانسیو ڈرپ ایریگیشن پاکستان کے پانی کی کمی والے علاقوں جیسے تھر، چولستان اور تھل کے صحراو ں میں زراعت کو تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔  قومی زرعی تحقیقاتی مرکز میںسی ای ڈبلیو آر آئی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر بشیر احمد نے بتایا کیا کہ یہ نظام کیسے کام کرتا ہے اور واٹر سمارٹ زراعت کے فوائد زراعت میں کیا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ 

مزیدخبریں