اسلام آباد(وقائع نگار)وفاقی شرعی عدالت میں واقع نور مسجد سابق چیف جسٹس محمد نور مسکانزئی شہید کے نام سے منسوب کردی گئی ہے ،قائم مقام چیف جسٹس ڈاکٹر سید محمد انور نے گذشتہ روز جسٹس خادم حسین ایم شیخ کے ہمراہ مسجد کا افتتاح کیا اور نمازِ جمعہ کی ادائیگی کی گئی، جمعہ کے خطبہ اور امامت کے فرائض سینئر ریسرچ ایڈوائزر ڈاکٹر مطیع الرحمن نے اداکیے۔یاد رہے کہ سابق چیف جسٹس محمد نور مسکانزئی کو14اکتوبر2022کوخاران (بلوچستان)کے علاقہ میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔