راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) چیرمین تحریک انصاف عمران خان کے میڈیا ایڈوائزر فیاض الحسن چوہان کی قیادت میں مہنگائی کے خلاف بڑی ریلی نکالی گئی ریلی کا اختتام ٹرانسفارمر چوک صادق آبادپر ہواریلی میں پی ٹی آئی کارکنان سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔خطاب کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ایک طرف پی ڈی ایم کی "جیب بھرو تحریک" اور دوسری جانب عمران خان کی "جیل بھرو تحریک" ہے ایک رجیم چینج آپریشن نے عوام کی نمائندہ جماعت پی ٹی آئی کو اقتدار سے باہر نکالا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اب آئندہ انتخابات میں عوامی رجیم چینج آپریشن کرپٹ ترین امپورٹڈ حکومت کو نکال باہر کرے گاچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جیل بھرو تحریک امپورٹڈ حکومت کو ناکوں چنے چبوا دے گی امپورٹڈ اور نالائق حکومت عوام کا خون پسینہ نچوڑ کر اپنے ذاتی اکاؤنٹس بھر رہی ہیدوسری جانب پاکستانی عوام دو وقت کی روٹی کے لئے قطاروں میں ذلیل ہو رہی ہے انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور انکا ہر کھلاڑی جیل جانے کے خوف کو اپنے دل سے نکال باہر کر چکا ہیپاکستان کے لیے گرفتاری کو پی ٹی آئی کا ہر قائد اور کارکن اپنے ماتھے کا جھومر سمجھتا ہے ۔
رجیم چینج آپریشن میں پی ٹی آئی کو اقتدار سے نکالا گیا:فیاض چوہان
Feb 11, 2023