جاپان کاسندھ کے دیہی علاقوں میں پرائمری گرلز سکول اپ گریڈ کر نے کا اعلان 

Feb 11, 2023


 اسلا م آبا د (خصوصی نامہ نگار) جاپان کی سندھ کے دیہی علاقوں میں پرائمری گرلز اسکولوں کو ایلیمنٹری سکولوں میں 1.686 بلین ین سے اپ گریڈ کرنے اور 48.8 ملین جاپانی ین سے ٹیکسلا میوزیم کی نمائش اور تحفظ کے لیے گرانٹ ۔ تفصیلا ت کے مطا بق پاکستان میں جاپان کے سفیر واڈا مٹسوہیرو نے سیکرٹری وزارت اقتصادی امور ڈاکٹر کاظم نیاز سے اقتصادی امور ڈویژن میں ملاقات کی۔حکومتِ جاپان نے پرائمری گرلز سکولوں کو سندھ کے دیہی علاقوں کے ایلیمنٹری اسکولوں میں اپ گریڈ کرنے کے لیے جاپانی ین 1,734,800,000 (ایک ارب سات سو چونتیس ملین اور آٹھ سو ہزار) (? 13.3 ملین امریکی ڈالر) کی گرانٹ امداد کے طورپر دی ہے۔ پاکستان میں جاپان کے سفیر  واڈا مٹسوہیرو اور سکریٹری وزارت اقتصادی امور ڈاکٹر کاظم نیاز نے  گذشتہ روز اپنی اپنی حکومتوں کی طرف سے تحریری نوٹس اور تبادلہ خیال کے ریکارڈ پر دستخط کیے۔

مزیدخبریں